بھٹکل :3؍ اکتوبر(ایس اؤ نیوز) مہاتما گاندھی جینتی کی مناسبت سے بھٹکل میونسپالٹی ، تعلقہ پنچایت بھٹکل سمیت مختلف محکمہ جات کے اشتراک سے ہفتہ بھر منائی جانے والی سوچھیتا ہفتہ (صفائی مہم )کے صفائی جاتھا کو میونسپالٹی صدر پرویز قاسمجی نے شمس الدین سرکل پر ہری جھنڈی دکھائی ۔
صفائی جاتھا شمس الدین سرکل ہوتےہوئے بھٹکل منی ودھان سبھا پہنچا ۔ جہاں گاندھی جینتی اور لال بہادر شاستری جینتی کی مناسبت سے دونوں کی تصویروں کو پھول مالا پہنائی گئی ۔ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر ممتادیوی نے پروگرام کا افتتاح کرنے کے بعد خطاب کرتےہوئے کہاکہ تعلقہ کے مختلف مقامات پر ہفتہ بھر صفائی مہم چلائی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ گرچہ یہ علامتی پروگرام ہونگے لیکن عوام سمیت ہم سب کو اس مہم میں شریک ہوکر سرکاری منصوبےکو کامیاب کرنا ہے۔ اس کے بعد بھٹکل کے صفائی کاموں میں صف اول میں شریک ہوکر بہترین خدمات انجام دینے والے مرحوم محمد میراں صدیق کو خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ تحصیلدار ایس روی چندرا، تعلقہ پنچایت افسر پربھاکر چکنمنے ، بی ای اؤ دیوی داس موگیر وغیرہ سمیت کئی افسران اور عملہ شریک تھا۔